قرآن انسٹی ٹیوٹ یونٹ نے عاشورائی تلاوت کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے تلاوت یونٹ نے امام حسین(ع) اور سانحہ کربلا کے بارے میں نازل ہونے آیات اور دیگر نصوص کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے۔

اس بارے میں تلاوت یونٹ کے انچارج علاء الدین حمود الحمیری نے بتایا ہے کہ ہم نے انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل طلاب کے ایک گروپ کو 20 دن تک عاشورائی نصوص کو مخصوص انداز میں پڑھنے کی تربیت دی تاکہ انھیں ریکارڈ کر کے نشر کیا جا سکے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ الکفیل پروڈکشن سنٹر نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کے پاس عاشورائی تلاوت کی ریکارڈنگ شروع کر دی ہے کہ جسے ایام محرم میں ہر روز نشر کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: