روضہ مبارک کے تمام حصوں میں عاشورائی روشنیاں نظر آ رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے الیکٹرک ڈویژن نے محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی روضہ مبارک میں موجود سفید برقی قمقموں اور دیگر روشنیوں کی جگہ سرخ روشنیاں نصب کر دی ہیں اور عاشوراء محرم سے متعلق لائٹنگ کے کام کو بھی مکمل کر لیا ہے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج انجینئر محمد مصطفی طویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ کے ارکان نے روضہ مبارک کی روشنیوں کو سانحہ کربلا اور ماہ محرم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے محرم سے پہلے ہی کام شروع کر دیا تھا اور تقریبا ایک ہفتہ میں تمام کاموں کو مکمل کر لیا ہے۔

اس سلسلہ میں شعبہ کے ارکان نے پورے روضہ مبارک میں موجود پورے برقی نظام کا از سر نو جائزہ لیا، ضرورت کے مطابق مرمت کا کام کیا اور ہر جگہ سرخ روشنیاں نصب کیں اور اس مہینے سے متعلق لائٹنگ کا انتظام کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شعبہ کے ارکان کی کاوشوں کی بدولت روضہ مبارک کے تمام ظاہری حصوں میں عاشورائی روشنیاں نظر آ رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: