عزادارانِ امام حسین(ع) کے لیے امام باقر(ع) کی بشارت

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: جس شخص کے سامنے ہمارا ذکر کیا جائے اور اگر وہ مچھر کے پر کے برابر بھی آنسو بہائے تو خداوند عالم اس کے بدلے جنت میں گھر عطا کرے گا اور یہ آنسو انسان اور دوزخ کی آگ کے درمیان حائل ہوں گے۔

امام باقر(ع) نے فرمایا ہے کہ:............ (مومن کو چاہیے) امام حسین علیہ السلام کے لیے گریہ و زاری کرے اور جو لوگ گھر میں ہوں ان کو بھی امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کا کہے۔ اپنے گھر میں مجلس عزاء برپا کرے اور جب اہل خانہ ایک دوسرے سے ملیں تو غم و گریہ کی حالت میں ایک دوسرے کو امام حسین علیہ السلام کے غم و مصیبت پر تسلیت و تعزیت پیش کریں اور جو بھی کاموں کو سرانجام دے گا تو میں ضمانت دیتا ہوں اسے بیس لاکھ حج، بیس لاکھ عمرے اور بیس لاکھ جھاد کے برابر ثواب ملے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: