روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف آنے والی سڑک پر سبز سائباں نصب کر دیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عملہ زائرین اور ماتمی جلوسوں کو مراسیمِ عزاء کی ادائيگی کے لیے ہر ممکن خدمات فراہم کر رہا ہے اور اسی ضمن میں روضہ مبارک کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن نے روضہ مبارک کی طرف آنے والی سڑک پر سبز سائباں نصب کر دیا ہے تاکہ سورج کی تپش کو عزاداروں اور زائرین تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

روضہ مبارک کے مرکزی سیکرٹریٹ کی ہدایات کے تحت مذکورہ بالا سیکش کے عملہ نے شمال کی طرف آنے والی سڑک کو باب قبلہ تک جالی دار سبز چادر سے ڈھانپ دیا ہے جو کہ اکثر ماتمی جلوسوں کے روٹ کا حصہ ہے اور زائرین کی بڑی تعداد بھی روضہ مبارک تک پہنچنے کے لیے اس سڑک کو استعمال کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: