روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر وحسینی مواکب سیکشن اور تعلقات عامہ سیشن نے کربلا میں قائم خدماتی مواکب میں بڑی مقدار میں غذائی مواد فراہم کیا ہے تاکہ زائرین کی خدمت کے لیے ان کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کرنے میں ان کو مدد فراہم کی جا سکے ۔
اس سلسلہ میں شعائر و حسینی مواکب سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان اقدامات کا تسلسل ہے کہ جو وہ کربلا میں خدماتی مواکب اور عزائی مواکب کو معاونت فراہم کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں تاکہ زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمات کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کرنے کے لئے اس وقت کربلا میں قائم خدماتی مواکب میں بڑی مقدار میں غذائی مواد فراہم کیا گیا ہے تاکہ اہل مواکب کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے وغیرہ کا وافر انتظام کر سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غذائی مواد کی تقسیم کا کام روضہ مبارک حضرت عباس کے تعلقات عامہ سیکشن اور ہمارے سیکشن نے مل کر سر انجام دیا ہے۔