شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کا کام مقامات مقدسہ اور خدماتی و عزائی مواکب کے درمیان کوارڈینیشن، تنظیم اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کا کام بنیادی طور پر مقامات مقدسہ اور خدماتی و عزائی مواکب کے درمیان کوارڈینیشن، تنظیم اور ہم آہنگی قائم کرنا ہے تاکہ ایک محفوظ اور پرسکون ماحول میں زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "تمام مخصوص ایام زیارت، خاص طور پر عاشورہ محرم، زیارت اربعین اور دیگر ایام زیارت سے پہلے خدماتی و عزائی مواکب کے مالکان اور متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کا انعقد کیا جاتا ہے اورتمام انتظامی و اداری امور کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان اور ورک پلان بنائے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو محفوظ اور منظم انداز میں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں سہولت اور آسانی پیدا کی جاسکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی واحد ادارہ ہے جو حسینی تنظیموں اور مواکب کے کام کو منظم اور دستاویز کرنے ، سیکیورٹی سروسز کے ساتھ تعاون میں شناخت اور قانونی ضمانتیں جاری کرنے کا مجاز ہے اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور مواکب جو زائرین حسینی کو خدمات فراہم کرتے ہیں شعبہ شعائر حسینی کی صرف معاون تنظیمیں ہیں اور یہ تنظیمیں اور مواکب قانونی طور دستاویزات فراہم کرنے مجاز نہیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: