زائرین عاشورا کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)اور رخدماتی مواکب کے مابین تعاون اور مکمل اہنگی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور حرم کے ارد گرد تمام سروس آرگنائزیشنز اورخدماتی مواکب کے مابین کوآرڈینیشن اور مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری ہے ، جس کا مقصد سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو عاشوراء محرم کے دوران بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

زائرین کرام کی نقل وحرکت کو منظم رکھنے اور انھیں بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اس وقت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور خدماتی مواکب کے درمیان مکمل تعاون اور ہم آہنگی اپنے عروج پر ہے۔ روضہ مبارک اور خدماتی مواکب کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محفوظ ماحول میں مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں قیام، کھانے پینے کی خدمات اور دیگر خدمات شامل ہیں۔

خدماتی مواکب کے مالکان نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے اس مشترکہ تعاون کی بدولت زائرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھتے ہوئے انھیں بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: