روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف اور خدماتی مواکب کا مشترکہ ہدف

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف اور حسینی خدماتی مواکب کے درمیان تعلق بہت پرانا ہے اور سال با سال یہ رشتہ جس کا مقصد امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ہے، پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مضیف کے انچارج الحاج عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف اور حسینی خدماتی مواکب کے درمیان تعلق بہت پرانا ہے اور سال بہ سال یہ رشتہ جس کا مقصد امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ہے، پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: اس رشتہ کے تنوع کئی پہلوؤں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن میں سے ایک ایام زیارت کے دوران مل کر زائرین کی خدمت ہے اور خاص طور پر عاشوراء محرم میں مضیف کربلائی مواکب کو زائرین کی خدمت کے لیے مکمل مدد فراہم کرتا ہے کہ جس میں پانی، غذائی مواد اور خدماتی مواکب کے لیے دیگر مطلوبہ سامان کی فراہمی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: