روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اطہر میں (5000) مربع میٹر سے زیادہ سرخ فرشِ عزاء بچھا دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن کی دیکھ بھال کرنے والے سیکشن کے اداری معاون زین العابدین قریشی نے بتایا ہے محرم میں سوگ اور حزن وملال کے اظہار اور کربلا کے خونی سانحہ کو یاد کرنے کے لیے روضہ مبارک کے صحن کے تمام حصوں میں (5250) مربع میٹر سرخ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن نے حرم کے صحن مطہر کے تمام حصوں میں سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھایا اور پھر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ اس طرح بچھایا گیا ہے کہ زائرین کی نقل حرکت سے کھسکنے نہ پائے اور اسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ سرخ رنگ کا یہ قالین ہمیں ان ایام عزاء میں کربلا کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

واضح رہے کئیر سیکشن سمیت روضہ مبارک کے تمام شعبے عشرہ محرم اورعاشوراء کے دن آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات مہیا کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار بھی روضہ مبارک کے خدام کی مدد کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: