روضہ مبارک کے صحن میں عشرہ محرم کی مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن اور صحن کی دیکھ بھال پر مامور سیکشن کی طرف سے عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے روضہ مبارک کے صحن میں ہر روز صبح کے وقت منعقد ہونے والی ان مجالس کا موضوع ہے: "امام حسین(ع) کی طرف بھاگ چلو"

عاشوراء محرم کے احیاء کے لیے برپا ہونے والی اس مجلس سے شیخ علی موحان خطاب کرتے ہیں اور امام حسین(ع) کے قیام وانقلاب اور اس کے انسان کے ساتھ ذہنی، فکری، ثقافتی، تاریخی اور روحانی تعلق کے کو قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔ ان مجالس میں مومنین اور زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ان مجالس کے موضوع کو امام محمد تقی(ع) کے ایک فرمان سے اخذ کیا گيا ہے، روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ ایک شیعہ نوجوان امام محمد تقی(ع) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: مولا میری حالت اچھی نہیں ہے میرا دل لوگوں سے اچاٹ ہو چکا ہے، تہمت اور غیبت ہی ہر طرف ہے، میں تھک گیا ہوں، میرا دل ان شہروں سے تنگ آ چکا ہے۔ تو امام محمد تقی(ع) نے اس نوجوان سے فرمایا: تو پھر تم امام حسین(ع) کی طرف بھاگ جاؤ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: