ایزدی برادری کی طرف سے حسینی موکب اور سبیل کا قیام ..... حسین(ع) سب کا ہے

عراقی شہر موصل کے شمال میں واقع نواحی شہر سنجار میں ایزدی مسلک کے پیروکاروں نے سنون کے علاقے میں امام حسین(ع) کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے عزاداروں کی خدمت کے لیے حسینی موکب لگا رکھا ہے کہ جہاں وہ عزاداروں میں پانی، چائے اور کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔

امام حسین(ع) اور سانحہ کربلا کے احیاء کے لیے قائم اس موکب کو ایزدی برادی نے موکب امام حسین(ع) کا نام دیا ہے۔

سنجار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ثقافتی مرکز کے نگران شیخ حیدر عارضی اور مرکز کے انچارج سید محمود اعرجی کا کہنا ہے کہ جب ہم اس موکب میں گئے تو ایزدی برادری نے ہمیں امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا اور کہا کہ سانحہ کربلا اور امام حسین(ع) کا قیام ایک انسانی قضیہ ہے کہ جو کسی ایک گروہ یا مذہب کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ امام حسین(ع) ہر حریت پسند کے رہنما ہیں اور امام حسین(ع) کا پرچم رنگ ونسل اور قوم کے فرق کے بغیر پوری انسانیت کو اپنے سايے میں لیے ہوئے ہے.

موکب میں موجود ایزدی برادری کے افراد نے مزید کہا:امام حسین علیہ السلام کا قیام اور انقلاب ہر ظالم اور طاغوت کے خلاف ہے، امام حسین علکیہ السلام دنیا کے تمام کمزور لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں کہ جو کسی ایک فرقے یا مذہب میں منحصر نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: