ما بین الحرمین میں سرخ عاشورائی فرش عزاء بچھا دیا گیا ہے

دس محرم کے خونی اور المناک دن کی یاد میں نکلنے والے ماتمی جلوس اور یہاں آنے والے سب زائرین و عزادار ایک حرم سے نکل کر دوسرے حرم میں جانے کے لیے ما بین الحرمین سے گزرتے ہیں لہذا ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے لے کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک پورے مابین الحرمین میں 15000 مربع میٹر سے زیادہ سرخ فرش عزاء (کارپٹ) بچھا دیا ہے جو دس محرم کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔

ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے ما بین الحرمین کے سنگ مرمر کے فرش پہ پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھا کر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ بچھا دیا ہے۔ اس کام کے لیے انتظامیہ نے بیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ پلاسٹک کی چادر اور اسی مقدار میں کارپٹ استعمال کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: