نینویٰ گورنریٹ کے بہت سے علاقوں میں عاشوراء کی یاد میں مجالس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے ذیلی ادارے سپورٹ اینڈ گائیڈنس کمیٹی نے نینویٰ گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں عشرہ محرم کی مجالس کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں وہاں رہنے والے محبانِ اہل بیت کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

مذکورہ بالا کمیٹی نے جن علاقوں میں عشرہ محرم کی مجالس کے انتظامات کیے ہیں ان میں برطلّة و بازويا و كرمليس و خزنة سرفہرست ہیں ان مجالس میں خطباء، ذاکرین اور نوحہ خواں سانحہ کربلا کو بیان کر رہے ہیں اور اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات مومنین تک پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نینویٰ گورنریٹ میں مومنین کی اکثر آبادی چھوٹے چھوٹے دیہاتوں اور قصبوں رہتی ہے کہ جہاں وہ ان مجالس کے ذریعے ایام عزاء کو عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: