جلوسِ عزاء "ركضہ طويريج" کے راستہ پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے سائباں اور فوارے نصب کر دیئے گئے ہیں

دنیا کے منفرد جلوسِ عزاء "ركضہ طويريج" کے راستہ پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کے عملے نے سائباں نصب کر دیا ہے اور گرم موسم کی شدت کو کم کرنے کے لیے پورے راستے کے اوپر فوارے بھی لگا دیے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جلوس عزاء رکضہ طویریج کے لیے جو انتظامات کیے ہیں ان میں سے ایک: جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شامل عزاداروں کو کسی حد تک گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے روضہ مبارک کے میںمینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن سیکشن کے شعبہ برائے میکانزم ومشینری نے جلوس کے مرکزی راستے شاہراہ جمہوریہ پر جالی دار سبز سائباں نصب کیا ہے اور پورے راستے کے اوپر پانی کے فوارے بھی لگا دیئے ہیں۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج حسن عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ شارع جمہوریہ پر (19200) مربع میٹر سبز جالی دار کا سائباں لگا دیا گیا اور پورے راستے پر (1900) فوارے نصب کیے گئے ہیں جس سے 220 بار کی طاقت سے فوار کی صورت میں پانی نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عاشور کے ماتمی جلوسوں اور جلوس عزاء رکضہ طویریج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: