روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خواتین کی مجالس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین اور شعبہ زینبیات کی طرف سے ہر روز روضہ مبارک کے سرداب امام کاظم(ع) میں خواتین کی مجلس عزاء کا انعقاد اس شعار کے تحت ہوتا ہے: إنّ لقتل الحسين حرارةً في قلوب المؤمنين لا تبرد أبداً (امام حسین(ع) کی شہادت مومنوں کے دلوں میں ایک ایسی حرارت ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہو گی)۔

مذکورہ بالا شعبہ کی معاون انچارج محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: اس مجلس عزاء میں زائرات اور حرم کی خادمات کی بڑي تعداد شرکت کرتی ہے اور اس میں کورونا صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کو حد الامکان یقینی بنایا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوتا ہے جس کے بعد امام حسین(ع) اور شعائر حسینی کے انسان کے ساتھ تعلق کے بارے میں مقررہ خطاب کرتی ہیں اور فضائل ومصائب بیان کرتی ہیں۔ اس کے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری کی جاتی ہے اور آخر میں امام زمانہ(عج) کے ظہور کی دعا کے ساتھ انھیں سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: