سنجار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عشرہ محرم

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے سنجار میں عشرہ محرم کی مجالس جاری ہیں جن میں روزانہ عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

موصل کے شمال میں واقع شہر سنجار میں مذکورہ بالا سیکشن کی طرف سے قائم ثقافتی مرکز کے سربراہ شیخ حیدر عارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ داعش سے اس علاقے کو آزاد کروانے اور اس مرکز کے قیام کے بعد سے ہر سال یہاں عشرہ محرم کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ سید الشہداء امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا جاتا ہے جس میں تمام مکاتبِ فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مرکز کے ہال میں ہر روز برپا ہونے والی مجلس عزاء میں امام حسین(ع) کے قیام اور حسینی انقلاب کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی جاتی ہے امام حسین(ع) کی شخصیت اور ان کا برپا کردہ انقلاب پوری بشریت کے لیے مشعل راہ ہے اسے کسی گروہ، قوم یا زمان ومکان میں منحصر نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا مرکز کسی مخصوص مسلک کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ سنجار میں رہنے والے تمام سنی، شیعہ، ترکمان، ایزدی اور کرد برادری کی مشترکہ ملکیت ہے اور اس میں سارا سال مختلف فکری وثقافتی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: