مراسمِ عاشوراء میں 1000 عزائی و خدماتی مواکب نے شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’سیکشن برائے مواكب و هيئات حسينيّة‘‘ نے بتایا ہے کہ اس سال (1443ھ) ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے 1000 عزائی و خدماتی مواکب نے کربلا میں مراسم عاشوراء کے احیاء میں شرکت کی ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ الحاج رياض نعمة نے اس بارے میں الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس مناسبت پر شعائر حسینی میں شرکت کرنے والے تمام عزائی اور خدماتی مواکب کا تعلق کربلا سے ہے اور ہمارے محدود اعداد و شمار کے مطابق عاشوراء کے احیاء کے لیے یکم محرم سے دس محرم تک عزاداری اور دیگر حسینی خدمات سرانجام دینے والے غیر رجسٹرڈ مواکب اور اس عمل میں انفرادی طور پر حصہ لینے میں شریک اہلیان کربلا کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

مذکورہ بالا مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس دن کے احیاء کے سلسلہ میں ناصرف ماتم و زنجیر زنی کے ذریعے عزاداری برپا کی بلکہ انھوں نے زائرین اور دیگر عزاداروں کے لیے بغیر کسی وقفے کے پانی، کھانے اور چائے وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: