عاشورہ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 500 طبی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے طبی امور کے انچارج ڈاکٹر اسامہ عبد الحسین نے بتایا ہے کہ عاشورہ کے لیے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق 500 اہلکاروں پر مشتمل طبی عملہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے گردونواح میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر زائرین کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارا طبی عملہ تین جگہوں پر تعینات ہے:

1: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی حصوں میں

2: روضہ مبارک کے اردگرد طبی عملہ اور ریسکیو ٹیمیں ہر وقت موجود ہیں کہ جن کی ذمہ داری ابتدائی طبی امداد اور ضرورت کے تحت مریض کو قریبی ہسپتال پہنچانا ہے

3: اس کے علاوہ ہمارے طبی اہلکار کربلا داخل ہونے کے تینوں مرکزی راستوں (نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ) پر موجود روضہ مبارک کے مدنِ زائرین میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

واضح رہے کہ خواتین اور مردوں پر مشتمل اس طبی عملے کے افراد روضہ مبارک کی ڈسپنسریوں اور حرم کے متعدد مقامات پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انھیں ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: