روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علم عزائی مواکب کو دے دیئے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہر شب عاشور کی طرح اس مرتبہ بھی پورا عشرہ محرم عزاداری برپا کرنے اور دیگر مراسم عزاء ادا کرنے والے بعض مواکب کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا علم ہدیہ کیا گيا کہ جو کسی حسینی موکب اور عزادار کے لیے عظیم ترین ہدیہ اور سب سے بڑی جزاء ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن سید مصطفی ضیاء الدین نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کا علم مواکب کو دینے کے مراسم حرم کے صحن میں انجام دیئے گئے عزاداری کی ورارث کو نسل در نسل محفوظ رکھنے والے ان عزائی مواکب کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا علم پیش کرنا ان کی طرف سے حسینی انقلاب اور زینبی عزاداری کے پرچم کو بلند رکھنے کا اعتراف اور اظہار تشکر کا ذریعہ ہے۔

جن مواکب کو یہ علم دیئے گئے انھوں نے اس عظیم ترین ہدیہ پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا اور اسے ہمیشہ بلند رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: