ما بین الحرمین میں مختلف جگہوں پر دسیوں لاؤڈ نصب کیے گئے ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکشن برائے بیرونی صحن اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ما بین الحرمین سیکشن نے زائرین اور مواکب کی رہنمائی کے لیے پورے ما بین الحرمین میں مختلف جگہوں پر دسیوں لاؤڈ نصب کیے ہیں۔

ما بین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید نافع موسوی نے بتایا ہے کہ لاؤڈ سپیکروں کا صوتی نظام دو حصوں پر مشتمل ہے:

پہلا گم شدہ زائرین کے بارے میں اعلانات کرنے کے لیے مختص ہے اس مقصد کے لیے لگائے گئے سپیکروں کی آواز ما بین الحرمین اور اس سے ملحقہ سڑکوں تک پہنچتی ہے۔
جبکہ دوسرا حصہ زائرین کو دینی، ثقافتی اور طبی ہدایات دینے کے لیے مختص ہے یہ حصہ (24) باکس نما اسپیکروں، (17) باڈی فائر اور آڈیو بریکر سپیکروں اور (12) لمبی شکل کے سپیکروں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ سپیکررکضہ طویریج سمیت باقی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی رہنمائی، نوحہ خوانی اور مابین الحرمین میں ہونے والی مجالس کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: