نینویٰ گورنریٹ میں عشرہ محرم کی مجالس کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے ذیلی ادارے سپورٹ اینڈ گائیڈنس کمیٹی کی طرف سے نینویٰ گورنریٹ کے جن علاقوں میں عشرہ محرم 1443ھ کی مجالس کا انعقاد ہو رہا تھا وہاں شب عاشور کی آخری مجلس کے بعد یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے کہ جس کے بعد روز عاشور کی عزاداری کے لیے مومنین یا تو اپنے قریبی بڑے شہروں میں جاتے ہیں یا کربلا آ کر سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔

مذکورہ بالا کمیٹی نے جن علاقوں میں عشرہ محرم کی مجالس کے انتظامات کیے ان میں برطلّة، بازويا، كرمليس، خزنة اور سنجار سرفہرست ہیں ان مجالس میں خطباء، ذاکرین اور نوحہ خوانوں نے سانحہ کربلا کے واقعات اور اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات کو بیان کیا۔

واضح رہے کہ نینویٰ گورنریٹ میں مومنین کی اکثر آبادی چھوٹے چھوٹے دیہاتوں اور قصبوں رہتی ہے کہ جہاں وہ ان مجالس کے ذریعے ایام عزاء کو عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: