تصویری رپورٹ: کربلا میں شام غریباں کے مناظر

ہر سال کی طرح امسال بھی دس محرّم 1443هـ کا سورج غروب ہونے کے بعد کربلا میں اہل بیت اطہار(ع)، امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو پرسہ پیش کرنے کے لیے عزاداروں کی بہت بڑی تعداد دونوں مقدس حرموں، ما بین الحرمین اور خیام میں موجود ہے اور ماتمی جلوس بھی پرسہ پیش کرنے کے لیے دونوں مقدس روضوں اور خیام میں آ رہے ہیں۔

کربلا کے رہنے والے اور اسی طرح دوسرے علاقوں سے کربلا آئے ہوئے مومنین اپنے بچوں اور خواتین کے ہمراہ خیامِ حسینی میں اور اس کے اردگرد شمعیں روشن کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور حضرت زینب(ع) اور امام سجاد(ع) کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

اسی طرح گیارہ محرم کی رات کربلا میں جو جلوس عزاء نکل رہے ہیں ان میں بہت سے خواتین اور بچوں کے جلوس ہیں کہ جو حضرت عباس(ع) کے حرم میں آ کر خصوصی پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے کیمرہ سے آپ بھی ذیل میں شام غریباں کے پرسہ داروں اور ماتمی جلوسوں کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: