صفائی ڈویژن نکی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گردونواح اور اندرون کربلا میں وسیع پیمانے پر صفائی مہم کا اہتمام۔

زیارت عاشورہ کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن سے وابستہ صفائی ڈویژن نے روضہ مبارک ، گردونواح اور اندرون کربلا میں وسیع پیمانے پر صفائی مہم شروع کر دی ہے۔

یہ مہم ہر سال عاشورہ محرم کے اختتام کے بعد منعقد کی جاتی ہے۔ اس مہم کے دوران روضہ مبارک ، روضہ مبارک کے دروازوں، داخلی اور خارجی راستوں ، روضہ مبارک کے صحن اور روضہ مبارک کی بیسمنٹس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ علاقوں، سڑکوں اور راستوں کی جامع صفائی کی جاتی ہے۔
اس صفائی مہم کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ علاقوں، سڑکوں اور راستوں پر موجود تمام کچرے کو صاف کرنے اور کچرے سے بھرے تھیلوں کو سینیٹری لینڈ فلز میں منتقل کرنے کے بعد ان علاقوں، سڑکوں اور راستوں کو دھویا اور صاف کیا گیا۔

ان کاموں کے علاوہ ، ڈویژن کے عملے نے زائرین اور عزاداروں کے جانے کے بعد روضہ مبارک کے تمام حصوں، صحن اور بیسمنٹس کو صاف کیا اور دھویا ہے۔ وہاں موجود تمام قالینوں کو ہٹا کر گوداموں میں بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: