مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے زیارت عاشورہ کے اختتام پر وسیع تر صفائی مہم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے عاشورہ محرم کی زیارت کے اختتام پر ایک وسیع تر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ، اس کے گردونواح اور اور ملحقہ سڑکوں اور راستوں کی صفائی کی۔
مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارے ڈویژن کا عملہ تمام مناسبات اور مخصوص ایام زیارت کے دوران زائرین کی خدمت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کرتا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ان غیر معمولی حالات میں ہمارے عملے نے زائرین کی صحت و سلامتی لئے اپنی کوششوں کو وسیع تر کرتے ہوئے عاشورہ محرم کی زیارت کے دوران صفائی اور ڈس انفیکشن کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا اور زیارت کے اختتام پر بھی ہمارا عملہ اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے مقامات مقدسہ، گردونواح اور ملحقہ راستوں اور گلیوں کی صفائی اور جراثیم کشی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "ڈویژن کے تمام عملے نے مشینوں اور گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس مہم میں حصہ لیا اورمختصر وقت میں یہ مہم مکمل کی۔
مابین الحرمین ڈویژن کا کام صرف صفائی تک محدود نہیں تھا بلکہ مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے ما بین الحرمین (15،000) مربع میٹررقبے پر پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھا کر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارپٹ بچھا یا اور رکضہ تویریج کے جلوس کے انعقاد کے لئے عارضی رکاوٹیں لگائیں۔ ان تمام امور کو سر انجام دینے کے لئے ہمیں سینکڑوں رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: