کربلا یونیورسٹی کے طلاب اوراساتذہ کا سالانہ ماتمی جلوس دونوں حرموں میں۔

کربلا یونیورسٹی اور اساتذہ کا سالانہ ماتمی جلوس 7 محرم 1435ھ بمطابق 11 نومبر 2013ء کو نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے کربلا کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا دونوں حرموں میں پہنچا اور مختلف نعروں اور اشعار کے ذریعے عاشوراء کو زندہ رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
کربلا یونیورسٹی کا یہ جلوس صبح کے وقت اپنے مقررہ وقت پر برآمد ہوا جلوس کے آگے آگے کربلا یونیورسٹی اور اس کے تحت کام کرنے والے کالجوں کے اساتذہ اور پرنسپل حضرات تھے جبکہ ہزاروں طلاب ان کے پیچھے پیچھے حلقوں اور مختلف ماتمی دستوں کی صورت میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے آ رہے تھے کربلا یونیورسٹی کے اس ماتمی جلوس میں شامل طلاب کالجوں اور تمام تعلیمی ڈیپارٹمنٹ کے اعتبار سے دسیوں ماتمی حلقوں میں تقسیم تھے ہر کالج اور ہر ڈیپارٹمنٹ کا اس جلوس میں الگ سے ماتمی دستہ بنا ہوا تھا جبکہ سب کے سب حلقے ایک ہی نوحہ پڑھتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔
یہ ماتمی جلوس شارع عباس علیہ السلام سے ہوتا ہوا حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوا اور علمدارِ وفا کے حضور نوحہ اور ماتم کے ذریعے پُرسہ پیش کیا۔ اس کے بعد یہ جلوس ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں ماتم داری اور دعا کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔
کربلا یونیورسٹی کے اس سالانہ ماتمی جلوس میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ماتمی طلاب کی شرکت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی یاد ایک ایسا شعلہ ہے کہ محبانِ اہل بیت علیھم السلام کی کسی بھی نسل کے کسی بھی عمر کے فرد کے دل سے بجھ نہیں سکتا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: