امام سجاد(ع) نے اپنے چچا کے لاشہ سے لپٹ کر کہا: اے قمر بنی ہاشم، آپ کے بعد ہماری دنیا ختم ہو چکی ہے

روایات میں مذکور ہے کہ امام زین العابدین(ع) اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کو دفن کرنے کے بعد جب اپنے چچا عباس علیہ السلام کے پاس پہنچے تو سر اور بازوؤں کے بغیر زخموں سے چھلنی جسم دیکھ کر وہ اپنے چچا کے لاشہ پر گر پڑے اور گریہ کرتے ہوئے کہا:
اے قمر بنی ہاشم، آپ کے بعد ہماری دنیا ختم ہو چکی گئی، اور اے شہید میرا آپ پر سلام ہو، اور خدا کی رحمت اور برکات آپ پر نازل ہوں۔
اور پھر جس طرح انھوں نے اکیلے ہی اپنے بابا کو دفن کیا تھا اسی طرح اپنے چچا کو بھی خود اکیلے ہی ایک قبر میں دفن کیا اور بنی اسد سے کہا: میرے ساتھ میری مدد کرنے والا موجود ہے۔
پھر امام علیہ السلام نے باقی تمام شہداء کو بنی اسد کی مدد سے دفن کیا اور جس طرح اعجازِ امامت سے وہ کربلا آئے تھے اسی طرح وہ واپس کوفہ چلے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: