سیکنڈری سالانہ امتحانات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے طلاب کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی

ان دنوں سیکنڈری مرحلہ کے سالانہ امتحان جاری ہیں اور کسی بھی طالب علم کے لیے سالانہ امتحان اہم ترین مرحلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے امتحانی ہال میں بروقت پہنچنا انتہائی ضروری ہوتا ہے لہٰذا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ٹرانسپورٹ سیکشن کربلا شہر اور اس کے گردو نواح سے کربلا کے امتحانی مراکز میں آنے والے طلباء اور طالبات کو سالانہ امتحانات کے دوران بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی سروس فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے دسیوں گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔

مشینری و ٹرانسپورٹ سیکشن کے ڈائریکٹر عبد الجواد کاظم نے بتایا کہ روضہ مبارک کے ادارہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمارے سیکشن نے طلباء اور طالبات کو گھروں سے امتحانی مراکز اور وہاں سے ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کی خصوصی سروس شروع کر رکھی ہے۔

اس سلسلہ میں طلاب کے والدین اور تعلیمی اداروں سے اتفاق رائے اور مشورہ کے بعد متعدد ان کے روٹس کا تعیّن کر کے سب کو آگاہ کر دیا تاکہ طلاب اپنی تمام تر توجہات امتحان پر دے سکیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مشکلات سے بھی اس دوران محفوظ رہ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: