روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کا مرکز تراث نجف کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے آج معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے ذیلی ادارے مرکز تراث نجف کا دورہ کیا۔

مذکورہ بالا مرکز پہنچنے پر مرکز کے انچآرج جناب احمد علی حلی نے ان کا استقبال کیا، اور مرکز کے اب تک کے تحقیقاتی اور تحریری کاموں کے بارے میں انھیں بریفنگ دی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

علامہ صافی نے مرکز کے عملے کے ساتھ گفتگو کے دوران تحریری کام میں باریک بینی اور علمی ثبوت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کام ایسا ہونا چاہیے کہ جو تراثی معلومات پر ایک نیا اثر چھوڑے اور اس مرکز کے قیام کا مقصد نجف اشرف کی علمی خدمات اور اہمیت کو دنیا تک پہنچانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: