علامہ صافی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے آج العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں علمی اور تعمیراتی حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر مؤید غزالی اور یونیورسٹی کی فیکلٹیوں کے ڈینوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران انھیں فیکلٹیوں کی عمومی صورتحال، ان کی تازہ ترین علمی و سائنسی پیش رفت، طلاب کے امتحانی نتائج، یونیورسٹی کی نئی عمارتوں اور دیگر انتظامی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

علامہ صافی نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر تر بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی بہت ہی کم مدت کے دوران عراق میں سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی میدان میں کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: