اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کی نئی کتاب (نحن ومسألة الأسرة)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے اسلامی مرکز برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے حال ہی میں کتاب (نحن ومسألة الأسرة) کو دو جلدوں میں شائع کیا ہے کہ جس کی تالیف و تحریر میں کئی مؤلفین نے حصہ لیا ہے۔

اس کتاب کے پہلے حصہ کی پہلی فصل میں قدیم مشرقی تہذیبوں میں خاندان کی تاریخ کی ایک واضح تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس میں بین النہرین (میسوپوٹیمیا)، قدیم مصری خاندان، فارس میں خاندان، قدیم ہندوستانیوں کا خاندان اور قدیم چینی تہذیب میں خاندان کے بارے میں بیان کیا گیا ہے جبکہ دوسری فصل میں قدیم مغربی تہذیب میں خاندان کی تاریخ کو ذکر کیا گیا ہے اور جدید اور عصری دنیا میں ان معاشروں اور خاندانوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس کتاب کی دوسری جلد کی پہلی فصل میں اسلام میں خاندان کی تشکیل، دوسری فصل میں انتظامی امور اور خاندانی تربیت اور تیسری فصل میں خاندانی چیلیجز، ان کی وجوہات اور ان کے علاج کے بارے بات کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: