تصویری رپورٹ: امام حسین(ع) کے یوم شہادت کے ساتویں دن اہل کربلا کے ماتمی جلوس

عراق، برصغیر اور بہت سے دوسرے علاقوں میں انتقال کے سات دن بعد مرحوم کی یاد میں مختلف رسوم ادا کی جاتی ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے بڑھ کر نہ تو کسی کی المناک شہادت ہے اور نہ امام حسین علیہ السلام کے مصائب سے بڑھ کر کسی کے مصائب ہیں۔ لہذا بروز جمعرات (17 محرّم 1443ھ) بمطابق (26 اگست 2021ء) شام کے وقت عراق کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے ساتویں دن امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ان کے مصائب کی یاد میں ہر جگہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا اور ماتمی جلوس نکالے گئے کہ جنہوں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں بھی آ کر وہاں ماتم اور عزاداری کے ذریعے خاندانِ رسالت کو کربلا کے المناک مصائب کا پُرسہ پیش کیا۔

ماتمی جلوس کے روضہ مبارک پہنچنے پر مجلس عزاء برپا کی گئی جس سے مرحوم شیخ ہادی کربلائی کے بیٹے شیخ بہاء کربلائی نے خطاب کیا اور اہل بیت کے فضائل ومصائب بیان کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: