123099مومنین کی نیابت میں زیارت عاشوراء پڑھی گئی اور مراسم عزاء ادا کیے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس نے بتایا ہے کہ عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے (123099) مومنین کی نیابت میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں زیارت عاشوراء پڑھی گئی اور دیگر مراسم زیارت وعزاداری ادا کیے گئے اور یہ وہ مومنین ہیں جن کے نام ان کے چاہنے والوں نے یا انھوں نے خود روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل نیٹ ورک کے صفحہ "نیابت میں زیارت" میں درج کیے تھے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج حیدر طالب عبد الامیر نے کہا: زیارت عاشوراء ان اہم ترین زیارات میں شامل ہے کہ جس کے لیے خاص طور پر پروگرام ترتیب دیا جاتا ہے اور خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں کہ جن کے نگرانی اور تنفیذ کی ذمہ داری اس سال روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سادۃ الخدم کو سونپی گئی لہذا جن افراد نے روضہ مبارک کی کی رسمی ویب سائٹ کے توسط سے عشرہ محرم اور روز عاشور کو نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے نام لکھا تھا ان کی نیابت میں سادۃ الخدم اور ان کے معاونین نے یکم محرم سے لے کر عاشور کے دن تک ہر روز زیارت عاشورہ اور دو رکعت نماز زیارت پڑھی اور دیگر مراسم زیارت و عزاء ادا کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عاشور کے دن نیابت میں زیارت پڑھوانے کی یہ درخواستیں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی (عربی، انگریزی، فارسی، ترکی، اردو، فرانسیسی، سواحلی اور جرمنی زبان میں موجود) رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے توسط سے موصول ہوئیں۔ ان تمام زبانوں میں موجود اس ویب سائٹ کے "نیابت میں زیارت" کے منصوبہ کو بہت زیادہ پذیرائی ملی اور بہت زیادہ لوگوں نے اس ویب سائٹ میں اپنا نام لکھا اور خاص طور پر عراق اور پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال حال اور شخصی طور پر کربلا میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اس ویب سائٹ کی طرف رجوع کیا۔

انھوں مزید بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔ پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: