روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نے تیسرے سالانہ حسینی قرآنی مارچ میں شرکت کی۔ تیسرا سالانہ حسینی قرآنی مارچ عراق میں موجود قرآن مراکز اور آرگنائزیشنز اور کربلا کے مقامات مقدسہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ مارچ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوا اور بین الحرمین سے ہونا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔ اس مارچ میں عراق کے (13) سے زیادہ گورنریٹس سے تعلق رکھنے والی قرآنی اداروں اور تنظیموں نے شرکت کی۔ مارچ کے دوران شرکاء سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نوحہ خوانی کرتے رہے۔
مارچ کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحن اطہر میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔