کربلا کے پرانے شہر کے سات محلوں یا دوسرے الفاظ میں سات اطراف میں سے ایک طرف عباسیہ بھی ہے ہم نے اپنی ایک گزشتہ رپورٹ میں کربلا کی سات اطراف اور ان کے عزاداری کے بعض جلوسوں کا ذکر کیا تھا اگر آپ اسے پڑھنا چاہیں تو یہاں کلک کریں۔
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=258
طرف عباسیہ کربلا کے پرانے شہر کے جنوبی حصہ میں واقع ہے طرف عباسیہ کا محلہ دو حصوں پر مشتمل ہے ایک عباسیہ شرقیہ ہے اور دوسرا عباسیہ غربیہ۔ سن1888ء میں طرف عباسیہ کے دونوں حصوں نے مل کر ایک حسینی انجمن کی بنیاد رکھی کہ جسے موکب عزاء طرف عباسیہ کا نام دیا گیا اور اس وقت موکب عزاء طرف عباسیہ گیارہ ماتمی اور خدمتی ھیئات پر مشتمل ہے۔
طرف عباسیہ کے معروف شعراء اور نوحہ خوانوں میں مرحوم الحاج رضا نجار، مرحوم عبد علی خاچی، عبد الزھراء شرطی، الحاج مہدی اموی، الحاج عبد الامیر ترجمان اور حمزہ سماک سر فہرست شمار ہوتے ہیں۔
طرف عباسیہ کی طرف سے قائم ہونے والی مجالس میں پڑھے جانے والوں قصیدوں میں شعراء کرام ہمیشہ ملک کی سیاسی صورتحال کو بیان کرتے تھے اور مومنین کو ان کے سیاسی وظیفہ سے آگاہ کرتے تھے اور یہ ایک ایسی منفرد چیز ہے کہ جو کربلا کے پرانے شہر کے باقی اطراف میں موجود نہ تھی۔
اسی طرح طرف عباسیہ کی حسینی انجمن ہمیشہ تمام معصومین کی شہادت کی تاریخی میں مکمل عقیدت و احترام سے مجالس عزاء کا انعقاد کرتی تھی کہ جس میں پورے کربلا اور دوسرے شہروں کے مومنین حاضر ہوتے تھے۔
کربلا میں موجود تمام تاریخی اور پرانی ماتمی انجمنوں اور ھیئات کے بارے میں جس کے پاس بھی معلومات ہوں وہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن میں دے کر شکریہ کا موقع فراہم کرے یا پھر اس ای میل پر ہمیں ارسال کر دے ۔
news@alkafeel.net