روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم ملکی سطح پر اپنی ثقافتی اور فکری تحریک کو متعدد اداروں اور ثقافتی فورمز کے تعاون سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ فورم کی جانب سے حال ہی میں(الشباب بين الأزمات وتطلّعات المستقبل) کے عنوان سے ایک علمی وثقافتی سمپوزیم منعقد کیا گیا۔
القمر کلچرل فورم کی جانب سے اس ثقافتی فورم کے انعقاد کا مقصد عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے شدت پسندی، عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "فورم کے زیر اہتمام منعقد کردہ اس سمپوزیم میں شرکاء کے لئے مذہبی ، تاریخی ، قومی ، فکری اور تربیتی حوالے سےخصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ان برائیوں سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "یہ سمپوزیم تین لیکچرز پر مشتمل تھا جنھیں فورم سے وابستہ پروفیسرز نے عام فہم اور واضح انداز میں دیا تاکہ تمام شرکاء ان مفاہیم کو بغیر کسی مشکل اور پیچیدگی کے سمجھ سکیں۔ "
الدحی نے وضاحت کی کہ: "یہ سمپوزیم كرمة بني سعيد میں موکب خيمة الكفيل اور بعد میں اسی عنوان کے تحت سوق الشيوخ کے حسينيّة السبطَيْن میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زبردست ٹرن آؤٹ رہا۔ سیمپوزیم میں شرکت صرف نوجوان طبقے تک محدود نہیں تھی بلکہ سمپوزیم میں مختلف عمر کے افراد کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا اور شہریوں کی جانب سے اس سمپوزیم کے انعقاد کو بے حد سراہا گیا۔"