قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے عاشورائی قرآنی لیکچرز کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے عاشورائی قرآنی لیکچرز کے سلسلے کے تیسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔


عاشورائی قرآنی لیکچرز کا انعقاد ماہ محرم اور صفر کے لئے عاشورائی قرآنی سرگرمیوں کا حصہ ہیں اورقرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے اہل بیت (ع) کی لازوال قربانیوں، مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نجف اشرف میں منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں مومنین کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

مذکورہ سیشن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد سماحة الشيخ حسين آل ياسين (دام توفيقُهُ) نے "امام حسین علیہ السلام کی تحریک اور مذہبی اقدار کا مظاہرہ" کے عنوان پر ایک لیکچر پیش کیا۔ انھوں نے قرآنی آیات اور پیغمبر اکرم (ص) احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے ان مذہبی اقدار کے بارے میں بات کی جنہیں امام حسین (ع) نے عاشورہ کے موقع پر پیش کیا۔

لیکچر کے اختتام پر خطیب حسینی شیخ عبداللہ الدجیلی سید الشہداء کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام کربلا سیٹلائٹ نیٹ ورک اور دیگر چینلز کے ساتھ ساتھ قرآن مرکز کے سوشل پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: