روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے محکمہ صحت نجف کے تعاون سے اپنے طلباء اور تدریسی ، انتظامی اور سروس اسٹاف کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر حضوری کلاسز کا انعقاد ممکن بنایا سکے۔
یونیورسٹی کے صدر نور الدھان نے الکفیل کو بتایا ، "یہ مہم عراقی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے احکامات اور ویکسینیشن کے لئے خصوصی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔ کیونکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یونیورسٹی میں تمام کلاسز اور سرگرمیوں کا حضوری انعقاد کیا جائے گا اور اس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یہ ویکسینشن مہم نجف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے اور ویکسینیشن کا تربیت یافتہ طبی عملے کے زیر نگرانی عمل وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔"
انہوں نے کہا ، "ہمارا ہدف یونیورسٹی کے طلباء ا، عملے اور ان کے اہل خانہ کی صحت کی حفاظت کرنا اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنا اور تعلیمی سال کا آغاز بیماروں کے بغیر کرنا ہے۔"