شعبہ معارف اسلامی و انسانی اسلامی ورثے کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اپنی کامیابیوں اور سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ذیلی مراکز اور ڈویژنوں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ادارے اور مراکز اسلامی ورثہ اور اس کے تحفظ ، تحقیق ، تصنیف و تالیف، اشاریہ سازی اور ذرائع ابلاغ میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ ان اداروں میں کربلا ہیریٹیج سینٹر، حلہ ہیریٹیج سینٹر، بصرہ ہیریٹیج سینٹر، نجف ہیریٹیج سینٹر، ساؤتھ ہیریٹیج سینٹر، اسلامک ہیریٹیج سینٹر مشہد خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ شعبةِ الرعايةِ المعرفيّةِ اور شعبةِ الإعلامِ المعرفيّ علمی و ابلاغی میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان تمام مراکز اور ڈویژنوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل تجربہ کار عملہ خدمات پیش کر رہا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے یہ ادارے بین الاقوامی کانفرنسز، ا سیمینارز ، ورکشاپس اور نمائشوں کے انعقاد کے علاوہ درجنوں کتابیں ، انسائیکلوپیڈیاز ، بروشرز اور گائیڈ بکس شائع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان اداروں اور مراکز کی ویب سائٹس اور خصوصی ورثہ سے متعلق آفیشل پیجز بھی موجود ہیں۔

شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ورثہ مراکز کا مقصد اسلامی ورثے کی دیکھ بھال اور تحفظ ہے اور تحقیق و تحریر کے ذریعے ان کا احیاء کرنا اور عربی اور اسلامی لائبریری کو ان موضوعات پر مبنی مواد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی اپنے اداروں اور مراکز سے وابستہ عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو ترقی دینے کے لیے باقاعدگی سے کورسز ، لیکچرز اور ورکشاپس منعقد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: