حفظ یونٹ مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق طلباء کے لیے جامع امتحانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء کے لیے جامع امتحانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان امتحانات کا مقصد طلباء کی حفظ اور جائزہ لینے کی صلاحیتوں بڑھانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حفظ یونٹ نے قرآن مجید حفظ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اب تک اس یونٹ کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔ حفظ یونٹ مختلف عمروں کے طلاب کو آسان ترین طریقہ اور مخصوص لائحہ عمل کے ذریعہ قرآن مجید کی سورتیں حفظ کرواتا ہے اور انھیں تلاوت اور تجوید کے احکام سکھاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: