الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشنکی جانب سےزیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن نےزیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسز کے انعقاد کا آغاز کر دیا ہے۔ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی میڈیکل یونٹ کی جانب سے بغداد گورنریٹ سے وابستہ ۲۰ رکنی رضاکار طبی عملے (ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، ڈینٹسٹس) کے لئے ایک فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس منعقد کیا گیا تاکہ ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انھیں تیار کیا جاسکے۔

یونٹ کی عہدیدار محترمہ بشریٰ الکنیانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "ہماری میڈیکل یونٹ نے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسز کے انعقاد کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کورسز کربلا ، بغداد اور دیگر گورنریٹس سے وابستہ اپنے رضاکار طبی عملے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ زیارت اربعین میں شرکت کےلئے انھیں تیار کیا جا سکے اور کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "یہ ٹریننگ کورس الکفیل ہسپتال کے طبی ماہرین کے ذریعے امام الہادی علیہ السلام کمپلیکس کے ہال میں منعقد ہوا۔ اس کورس کے دوران گائناکالوجی اور زچگی، کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن ( دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں مصنوعی طریقہ تنفس سے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے، مرگی، زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے، فریکچر، جلنے ، ، بے ہوش ہونے،دم گھٹنے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر کیسز میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا : "ہم امید کرتے ہیں کہ ان کورسز کے اختتام پر ہم خواتین پر مشتمل ایسی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے جو کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے قابل ہوں۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) وویمن میڈیکل آرگنائزیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ اور رضاکار طبی عملے پر مشتمل ہے۔ یہ آرگنائزیشن ایام زیارت کے دوران کربلا مقدسہ آنے والی خواتین زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: