روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس خصوصی طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبہ جات کے ملازمین جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہےکے لئے منعقد کیا گیا تھا تاکہ وہ زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو طبی خدمات فراہم کر سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہوں۔
اس تربیتی پروگرام کے نگران کیپٹن اکرم حسین العقابی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "یہ کورسز (ہر گھر میں ایک پیرامیڈک) پروگرام کا حصہ ہیں اور مرتب کردہ منصوبے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبہ جات کے ملازمین جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ موجودہ غیر معمولی حالات میں زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک کے ہیلتھ کیئر ڈویژن اور رضاکار طبی عملے کو معاونت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ الکلینی کمپلیکس کے ہال میں جاری یہ تربیتی پروگرام صبح اور شام کے سیشنز پر مشتمل ہے۔ ہمارا مقصد کمیونٹی کی خدمت کے لیے ابتدائی طبی امداد کے شعبے میں فعال کارکن تیار کرنا ہے ، جو نازک اور ہنگامی معاملات سے نمٹنے کے قابل ہوں۔ "
النھوں نے وضاحت کی: "یہ تربیتی پروگرام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کی تربیت اور مہارت سے متعلق ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبہ جات کے ملازمین کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے تاکہ ایسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے فوری نگہداشت کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ "
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ: "اس کورس میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، اور متعدی بیماریوں کی روک تھام ہیں۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز، تاکہ ٹرینیزکو عملی طور پر تربیت دی جاسکے اور ان انھیں سکھائے جانے والے طریقوں اور فرسٹ ایڈ سکلزکی جانچ کی جاسکے۔"