اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) نے مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمد سعید طباطبائی الحکیم (قدس سرہ) کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم (انا لله وانا اليه راجعون)
عالم ربانی، فقيه اہل بيت(ع)، آيت الله سيد محمد سعيد طباطبائی الحكيم (رضوان الله عليه) کی وفات کی خبر ملنے پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔
بے شک نجف اشرف کا حوزہ علمیہ اپنے ایک ایسے ممتاز عالم اور فقیہ سے محروم ہو گیا ہے، کہ جس نے اپنے آپ کو دین اور مذہب کی نصرت وتائید کے لیے وقف کر رکھا تھا، اور اپنی پوری زندگی علم اور اہل علم کی خدمت کے لیے مخصوص کی ہوئی تھی، انھوں نے عظیم علمی ورثہ چھوڑا ہے کہ جو بہت بلند مقام کا حامل ہے۔
میں اس بہت بڑی مصیبت پر امام زمانہ(عج)، حوزہ علمیہ، مرحوم کے اہل خانہ -خاص طور پر اس کے دونوں بھائیوں اور ان کے بیٹوں- اور تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ جنت علیین میں ان کے درجات کو بلند کرے اور انھیں اپنے اولیاء محمد و آل محمد(ص) کے ساتھ محشور فرمائے اور اس کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔ ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.
26 / محرم الحرام / 1443ھ۔
علی الحسینی السیستانی۔