اہم: آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم مقامات مقدسہ کربلا میں ادا کئے جا رہے ہیں

حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم کربلا میں ادا کئے جارہے ہیں کہ جس میں سوگوروں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اس سے قبل آج صبح مرجع دینی آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم نجف اشرف میں ادا کیے گئے کہ جس میں علماء کرام ، مراجع عظام کے نمائندگان، مقدس حرموں کے خدام، حوزہ علمیہ کے طلاب اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کربلا کے مقامات مقدسہ میں سوگواروں کی بہت بڑی تعداد آیت اللہ العظمی سید محمد سیعد الحکیم (قدس سرہ) کی تشیع جنازہ اور نیابتی زیارت کے مراسم میں شرکت کے لئے پہلے ہی سے موجود تھی۔ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرسی شیخ عبدالمہدی کربلائی نے جنازے کا استقبال کیا اور روضہ مبارک کےسیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے ارکان اور خدام کی موجودگی میں دعا اور مراسم زيارت ادا کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: