حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت پر عزاداری کے قیام کے لئے اہل حلہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرم میں۔

اہل حلہ کے عزائی و ماتمی جلوس زیارت اربعین کے احیاء کے لئے کربلا میں ہونے والی مراسم عزاداری میں شرکت نہیں پائے تھے کیونکہ وہ حسب روایت کربلا آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں۔ حلہ کو خدا نے کربلا کے قریب ہونے کا اعزاز دیا ہے اور اس طرح زیارت عاشوراء اور اربعین کے احیاء میں پیدل آنے والے زائرین کو الوداع کہنے کا آخری مقام ہے۔ اہل حلہ اپنے شہر کو امام حسن(ع) کا شہر کہتے ہیں اور اہل حلہ کی طرف سے زائرینِ کربلا کی ضیافت امام حسن(ع) کی مہمان نوازی کی عکاسی کرتی ہے۔
عراق حلہ، بابل ڈویژن کے مؤمنین ہر سال اس المناک یاد کو منانے اور عزاداری کے قیام کے لئے کربلا آتے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قریب مجلسِ عزاء برپا کرتے ہیں اور دونوں حرموں میں اپنے ماتمی جلوس لے کر آتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی 26 محرم 1441ھ بمطابق 4 ستمبر 2021ء کو بابل ڈویژن اور خاص طور پر حلہ شہر کے مؤمنین صبح ہی سے کربلا میں آنا شروع ہو گئے اور پھر نمازِ ظہرین کے بعد اھل بابل ایک بہت بڑے ماتمی جلوس کی شکل میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں اس المناک شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ جناب الحاج ریاض نعمہ سلمان نے بتایا: کہ بابل ڈویژن کے اس سالانہ ماتمی جلوس میں 111 سے زیادہ ایسی حسینی انجمنوں نے حصہ لیا کہ جو ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور جو غیر رجسٹرڈ انجمنیں اس ماتمی جلوس میں شریک تھیں ان کی تعداد بھی کافی زیادہ تھی۔
مذکورہ سیکشن کے ارکان نے ماتمی جلوس میں انجمنوں اور عزاداروں کی کثرت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پہلے سے ہی جلوس کے برآمد ہونے کے وقت راستوں اور حرموں میں داخلے وغیرہ کے تمام امور کو معین کر دیا تھا اور باقی تمام انتظامات کو بھی مکمل کر دیا گیا تھا۔
پوری دنیا میں رہنے والے محبانِ اھل بیت علیھم السلام 25 محرم کو حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یومِ شہادت کو اور باقی آئمہ علیھم السلام کی طرح امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کو مکمل عقیدت واحترام اور حزن و ملال کے ماحول میں مناتے ہیں اور دنیا کے سامنے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے تاریخی و عالمی دہشت گردوں کے چہروں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: