شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سماجی فاصلے ، ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرداب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام) میں منعقد کی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اسی ضمن میں سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد کیاگیا۔
انھوں نے کہا: "دین اسلام کی تعلیمات کے پرچار کے لئے امام سجاد علیہ السلام نے طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے والد سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مشن کو جاری رکھا۔"

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام زین العابدین حضرت سجاد (علیہ السلام) کہ جن کا خشوع و خضوع، زہد و تقوی اور عبادت و خدا پرستی ضرب المثل بن گئی اور آج تک آپ کو زین العابدین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام سجاد(ع) ہی وہ ہستی ہیں کہ جنہوں نے امام حسین(ع) کے برپا کردہ انقلاب کو اپنی پھوپھی اور اسیران کربلا کے ہمراہ آب حیات پلایا اور انقلاب عاشوراء کا زندگی کی آخری سانسوں تک دفاع کیا اور دنیا کو اس عظیم انقلاب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور اس کے ثمرات کو ہر خطے تک پہنچا دیا۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس کے بعد امام علیہ السلام کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔ مجلس عزا کے اختتام پر دعائے فرج پڑھی گئی اورتمام دنیا بالخصوص عراق سے اس وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: