روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے ( القرآنُ الكريمُ مَعقِدُ إِمامِ العصرِ انتصارًا به وذَوْدًا عنه) کےعنوان سے ایک علمی و فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن مرکز بابل برانچ کے سربراہ سید منتظر المشائخی نےسمپوزیم کے بارے میں بتایا کہ سمپوزیم کے دوران پروفیسر ڈاکٹر علی عبدالفتاح الحسنوی نے مذکورہ بالا موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے قرآن اور إمامُ المهديّ(عجّل الله فرجه) کے درمیان تعلق پر سیر حاصل گفتگو کی اور لیکچر کے اختتام پر حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔ "
انہوں نےوضاحت کرتے ہوئے کہا : "اس سمپوزیم کا انعقاد ان علمی و فکری سرگرمیوں کا تسلسل ہےکہ جن کا مقصد قرآن مرکز کے طلباء کی علمی و فکری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے معاشرے میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے متعدد قرآن منصوبوں پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور ان منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیوں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز اور اس سے وابستہ علاقائی شاخیں معاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی تعلیمات کے فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانےکے لیے بہت سے علمی، فکری اور قرآنی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔