الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے پروگرامنگ انٹرویوز پر ورکشاپ میں (100) سے زائد طلباء کی شرکت ۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے(Startup University) اور (GDG نجف) کے تعاون سے ایک خصوصی علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ کالج آف انجینئرنگ کے پرنسپل پروفیسر علی جاسم العامری کی زیر نگرانی منعقد کی گئی تھی جس میں نجف گورنریٹ کی یونیورسٹیز اور سیکنڈری سکولز کے (100) سے زیاد طلباء نے شرکت کی۔
یہ ورکشاپ فیس بک کے سافٹ وئیر انجینئر مرتضی التمیمی نے پیش کی ، اور پروگرامنگ انٹرویوز کو انجام دینے کے حوالے سے اہم نکات اور اقدامات پیش کئے۔ انہوں نے ان افراد کی رہنمائی کے لئے کہ جو فیس بک میں کام کرنا چاہتے ہیں، سیکڑوں انٹرویوز کے دوران ذاتی طور پر پیش آنے تجربات پر بھی بات کی۔ نیز انھوں نے شرکاء کی مہارت و صلاحیتوں کی ترقی و فروغ کے لئے بھی خیالات اور نظریات کا ایک مجموعہ پیش کیا۔
اس ورکشاپ کے پریزنٹر انجینئر مرتضی التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "الکفیل یونیورسٹی میں ایسی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے مجھے ایک مثالی ماحول ملا جو کہ باعث مسرت ہے۔ ورکشاپ تمام معیارات کے مطابق تھی اور سماجی فاصلے لیکر لاجسٹک معاملات تک تمام چیزوں کا خیال رکھا گیا تھا۔ "
آخر میں انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مختلف موضوعات اورتھیمز کے ساتھ اس ورکشاپ کا سلسلہ وار انعقاد جاری رہے گا ، جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کی مہارت و صلاحیتوں کو ترقی و فروغ دینا اور ان کو انٹرپرینیورشپ کی بنیادی باتوں اور گریجویشن کے بعد ان کے مسائل کو حل کرنے کے طریقوں سے متعارف کرانا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر ، شرکاء نے اس ورکشاپ کے قیام اور انتظام کے لیے یونیورسٹی کی صدارت کا شکریہ ادا کیا اور اس کے انعقاد کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: