روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ گمشدہ افراد کی رہنمائی کرنے والی کمیٹی کے تکنیکی عملے نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لئے مراکز قائم کرنا شروع کر دیئے ہیں کہ جن میں گمشدہ اور لاپتہ افراد کی مدد اورک خدمت کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پر قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان خدماتی مراکز کا قیام (یقین رکھیں ، آپ امام الحسین علیہ السلام کے مہمان ہیں) کے نعرے تحت کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان مراکز کے قیام اور انھیں فعال بنانے کے لئے متعدد میٹنگزکا انعقاد کیا گیا تھا جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، ئونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور کربلا پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس انسان دوست منصوبے کو زیارت اربعین کے لیے اپنے سروس پلان کا حصہ بناتے ہوئے تمام تر وسائل (مالی ، لاجسٹک ، ٹیکنیکل اور انسانی) فراہم کئے ہیں ، کیونکہ یہ مراکز گذشتہ سالوں میں زیارت اربعین کے دوران ہزاروں لاپتہ افراد کو ان کے خاندانوں سے ملانے میں کامیاب رہے۔
کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے (30) سے زیادہ مراکز قائم کئےجا رہے ہیں جن میں سے سات مراکز بغداد روڈ پر ، دس مراکز نجف اور الحیدریہ کی حدود میں واقع راستوں پر ، اور دس مراکز نجف اور الحیدریہ کی حدود میں واقع راستوں پر، دس مراکز بابل گورنریٹ اور الہندیہ کی حدود میں واقع راستوں پر اور کربلا قدیمہ میں تین مراکز شامل ہیں۔ یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہو گی جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل گی خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے۔ ان مراکز میں یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن اور الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے رضاکار دن رات اپنی خدمات پیش کریں گے۔
اسی تناظر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مواصلات ڈویژن کے انجینئر عبدالصاحب حسن عباس نے بتایا : ""ہماری تکنیکی ٹیم ہر مرکز کو انٹرنیٹ لائن کے علاوہ ، دوسرے مراکز سے مربوط رہنے کے لئے فون لائنز اور وائرلیس ڈیوائسز سے منسلک کرے گی۔
تما مراکز سینٹرل الیکٹرانک کنٹرول سینٹرسے منسلک کئے جائیں گے۔ یہ کنٹرول سینٹر ایک الیکٹرانک پروگرام کے ذریعے گمشدہ اعداد و شمار کو ریکارڈ کرکے تمام مراکز کو بھیجتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) نے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں ان مراکز میں تمام عراقی موبائل فون کمپنیوں کے نمبرز پر فون کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مراکز لاپتہ بچوں ، بوڑھوں اور دیگر غیر ملکی زائرین کی مدد کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔