قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے (مومنین کے گھروں میں قرآنی و فکری دروس کا انعقاد ) کے عنوان سے قرآن پروجیکٹ کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے (مومنین کے گھروں میں قرآنی و فکری دروس کا انعقاد ) کے عنوان سے ایک قرآن پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

یہ پروجیکٹ قرآن مرکز بابل برانچ سے وابستہ پروفیسرز اور ماہرین کی جانب سے پیش کیا گیا ہے کہ جو فقہی ، نظریاتی، علمی، تعلیمی اور اخلاقی امور پر منتخب کردہ موضوعات پر لیکچرز پیش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

اس منصوبے کو بابل گورنریٹ کے لوگوں کی جانب سے بے حد ہذیرائی مل رہی ہے اور شہری اس منصوبے کو معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے معاشرے میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: