350سے زیادہ طلاب کی عزائی وقرآنی محفل میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے قرآن مرکز کے تعاون سے بروز بدھ (30 محرم 1443 ہجری) بمطابق (8 ستمبر 2021) کو ایک عزائی جلوس اور عزائی و قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹیز اور ہائی سکولز کے 350 سے زائد طلباء نے شرکت کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دے کر تجدید وفاء کا اظہار کیا۔

تعزیتی جلوس صحن حضرت زینب (س) کے صحن سے شروع ہوا، طالب علم اپنی یونیورسٹیزاور اسکولز کی نمائندگی کرتے ہوئے دستوں کی شکل میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف روانہ ہوئے اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سامنے کھڑے ہو کر دکھی اور غمزدہ دلوں کے ساتھ پرسہ پیش کیا۔

اس کے بعد ظلباء کا یہ جلوس عزاء مابین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوا کہ جہاں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے بھی شرکت کی .

اس کے بعد محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قاری مسلم الشبکی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اس کے بعد معروف شاعر حمزہ السماوی نے اہلیبت علیہم السلام کت حضور ایک رزمیہ نظم پیش کی۔

اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے قاری حاج اسامہ الکربلائی ،روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے ڈاکٹر احمد النجفی اور قرآن مرکز کے قاری سید حیدر جلوخان اور حاج عامر الکاظمی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: